پاکستان کی دو باکسرز اور دو آفیشلز پر مشتمل قومی باکسنگ ٹیم چوتھے تائی پے سٹی کپ انٹرنیشنل باکسنگ ٹورنامنٹ میں شرکت کے بعد آج وطن پہنچے گی

پیر 11 اگست 2014 22:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اگست۔2014ء) پاکستان کی دو باکسرز اور دو آفیشلز پر مشتمل قومی باکسنگ ٹیم تائیوان میں 06 تا 12 اگست کو منعقد ہونے والے چوتھے تائی پے سٹی کپ انٹرنیشنل باکسنگ ٹورنامنٹ میں شرکت کے بعد سلور میڈل جیت کر کل بدھ13 اگست کو صبح11 بجے امارات ایئرلائن کی پرواز ek-600 سے کراچی کے جناح ایئرپورٹ پہنچے گی ۔ ٹیم لائیٹ فلائی ویٹنیشنل رینکنگ نمبر ایک باکسر جہانزیب خان (سندھ) اور فلائی ویٹ کے نیشنل رینکنگ نمبرون باکسر سید محمد آصف (بلوچستان)،کوچ محمد اکرم خان اور مینیجر سلمان اسلام پر مشتمل تھی۔

(جاری ہے)

فلائی ویٹ کے نیشنل رینکنگ نمبرون باکسر سید محمد آصف نے فائنل میں جاپانی باکسر سے ایک پوائنٹ سے شکست کھائی اور سلور میڈل کے حقدار ٹہرے۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے خازن ریفری جج کمیشن کے چیئرمین علی اکبرشاہ قادری نے کہا ہے کہ ٹیم کا بھرپوراستقبال کرنے کے لئے سندھ باکسنگ کے عہدہدادران،نوجوان باکسرز اور کوچز اور اہلیان کراچی ولیاری کی بڑی تعداد ایئرپورٹ پہنچے کی اور کوچ محمد اکرم خان ،سلور میڈل جیتنے والے محمد آصف اور جہاں زیب کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے شایان شان استقبال کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں سلور میڈل قوم کو جشن آذادی کا تحفہ ہے ۔

وقت اشاعت : 11/08/2014 - 22:54:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :