دسویں نیشنل ویمن فٹبال چیمئپن شپ کے سلسلے میں سندھ اور بلوچستان کی دو،دو ٹیموں کے درمیان کوالیفائنگ راؤنڈ کاآغاز آج ہوگا

پیر 11 اگست 2014 22:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اگست۔2014ء) دسویں نیشنل ویمن فٹبال چیمئپن شپ کے سلسلے میں سندھ اور بلوچستان کی دو،دو ٹیموں کے درمیان کوالیفائنگ راؤنڈ کاآغاز منگل 12اگست سے ہورہا ہے ۔پہلے روز دومیچز کھیلے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

آرگنائزنگ سیکریٹری قمریار خان کے مطابق ڈاکٹر محمد علی شاہ فٹبال اسٹیڈیم لانڈھی میں دیا فٹبال کلب کا سامنا بلوچستان سے اور بلوچ فٹبال اسٹیڈیم کورنگی میں بلوچستان یونائیٹڈ کا مقابلہ سندھ کی ٹیم سے ہوگا ۔دونوں میچز شام چار بجے کھیلے جائیں گے ۔

وقت اشاعت : 11/08/2014 - 22:54:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :