دورہ پاکستان میں ایک ایک منٹ انجوائے کیا، اینجیلو پریرا

مجھے پاکستان میں سیکیورٹی کے کوئی شکوک و شبہات نہیں تھے، بیان

ہفتہ 18 ستمبر 2021 00:14

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) سری لنکن کرکٹر اینجیلو پریرا نے کہا ہے کہ دو سال پہلے پاکستان کا دورہ کیا، وہاں ایک ایک منٹ انجوائے کیا۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کرکٹ کے دورہ پاکستان ادھورا چھوڑنے پر سری لنکن کرکٹر نے کہاکہ ایمانداری کی بات ہے مجھے پاکستان میں خوش آمدید کہا گیا اور میں نے خود کو وہاں محفوظ تصور کیا۔انہوںنے کہاکہ مجھے پاکستان میں سیکیورٹی کے کوئی شکوک و شبہات نہیں تھے۔سری لنکن کرکٹر نے کہا کہ میں پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کا خواہش مند ہوں۔
وقت اشاعت : 18/09/2021 - 00:14:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :