دورہ پاکستان کا حتمی فیصلہ 48 گھنٹے میں کریں گے، انگلش بورڈ

ہفتہ 18 ستمبر 2021 00:16

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے آئندہ ماہ ہونے والے دورہ پاکستان کے حوالے سے کہاہے کہ پاکستان کے دورے کے بارے میں فیصلہ اگلے 24 تا 48 گھنٹے میں کریں گے۔جاری اعلامیہ میں کہاگیاکہ انگلش کرکٹ بورڈ اپنی سیکیورٹی ٹیم سے پاکستان کے بارے میں رائے حاصل کررہا ہے۔

(جاری ہے)

ای سی بی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نیوزی لینڈ کرکٹ کے سیکیورٹی الرٹ سے جڑے فیصلے سے آگاہ ہیں۔

ای سی بی نے کہا کہ پاکستان میں گرائونڈ پر موجود ہماری سیکیورٹی ٹیم سے صورتحال سے متعلق آگاہی لے رہے ہیں۔ای سی بی نے کہا کہ ہم آئندہ 48 گھنٹوں میں پاکستان میں انگلش ٹیم کے ٹی 20 میچز کی اجازت دینے یا نہ دینے سے متعلق فیصلہ کریں گے۔انگلش بورڈ کے مطابق نیوزی لینڈ کا سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دورہ ختم کرنے کا جائزہ لے رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 18/09/2021 - 00:16:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :