آئی سی سی کو نیوزی لینڈ سے پوچھنا چاہیے، مشتاق احمد

آئی سی سی کو نیوزی لینڈ سے پوچھناچاہیے کون سی ایسی بات ہے جو شیئر نہیں کرنا چاہتے، انٹرویو

پیر 20 ستمبر 2021 11:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی پاکستان سے واپسی پر آئی سی سی کو اس معاملے کو ضرور دیکھنا چاہیے، آئی سی سی کو نیوزی لینڈ سے پوچھناچاہیے کہ کون سی ایسی بات ہے جو شیئر نہیں کرنا چاہتے۔

(جاری ہے)

مشتاق احمد نے کہا کہ پچھلے کئی سال سے ہماری سیکیورٹی اچھی رہی ہے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ کوئی بھی انٹرنیشنل کھلاڑی گراؤنڈ میں جاتے ہوئے ڈرتا نہیں ہے۔مشتاق احمد نے کہا کہ کرکٹ سیزیز کسی اور ملک میں نہیں پاکستان میں ہی ہونی چاہیے، انگلینڈ کو آنا ہوگا اور اسے آنا بھی چاہیے۔
وقت اشاعت : 20/09/2021 - 11:50:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :