ہم پاکستان میں اپنے عوام کے سامنے کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں، شاداب خان

پاکستان میں کرکٹ واپس لانے کے لیے ہم نے بہت محنت کی ہے اور ہم کرتے رہیں گے، گفتگو

پیر 20 ستمبر 2021 17:39

ہم پاکستان میں اپنے عوام کے سامنے کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں، شاداب خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) قومی کرکٹر شاداب خان نے اپنی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں اپنے عوام کے سامنے کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

شاداب خان نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پرجاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ہم اپنے مداحوں کے سامنے اپنے ملک میں اپنے ملک کے لیے کھیلنا چاہتے ہیں۔اٴْنہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مداح ہماری حمایت میں بولیں، ہم اٴْن کی آواز سٴْننا چاہتے ہیں۔قومی کرکٹ نے کہا کہ کرکٹ کے شائقین اپنے ملک کو اپنے گراؤنڈز پر کھیلتے ہوئے دیکھنے کے مستحق ہیں۔شاداب خان نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ واپس لانے کے لیے ہم نے بہت محنت کی ہے اور ہم کرتے رہیں گے۔
وقت اشاعت : 20/09/2021 - 17:39:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :