کرس گیل کے ساتھ آسڑیلوی صحافی بھی پاکستان آنے کو تیار

پیر 20 ستمبر 2021 22:14

کرس گیل کے ساتھ آسڑیلوی صحافی بھی پاکستان آنے کو تیار
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2021ء) سابق ویسٹ انڈین کھلاڑی کرس گیل کے پاکستان میں سکیورٹی خدشات کو دور کرنے کیلئے پاکستان آنے کے اعلان پر آسٹریلوی صحافی ڈینس نے بھی پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ڈینس فریڈ مین نے ٹوئٹر پر کرس گیل کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر آسٹریلوی حکومت مجھے ابھی اجازت دے تو میں بھی آپ کے ساتھ پاکستان جانے کیلئے تیار ہوں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کی پاکستان سے کرکٹ کھیلے بغیر واپسی پر ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل پاکستان کی حمایت میں بول پڑے تھے، اور پاکستان آنے کا اعلان کیا تھا۔اپنی جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور کرس گیل نے کہا کہ وہ کل پاکستان جارہے ہیں، ان کے ساتھ کون آرہا ہی کرس گیل کا یہ بیان سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، ان کے بیان کا پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی خیرمقدم کیا۔سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ اصل چیمپئن تو آپ ہیں جبکہ شاداب خان بولے کہ آپ کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔
وقت اشاعت : 20/09/2021 - 22:14:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :