آئیوان سبانوف اور ماتج سبانوف موزل اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں داخل

منگل 21 ستمبر 2021 13:40

آئیوان سبانوف  اور ماتج سبانوف موزل  اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں داخل
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2021ء) آئیوان سبانوف  اور ماتج سبانوف پر مشتمل کروشین جوڑی موزل  اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں داخل  ہوگئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں میں ڈین ایڈڈ اور یوگو ہمبرٹ پر مشتمل میزبان جوڑی کو ہرا کر ٹاپ ایٹ مرحلہ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔  اے ٹی پی موزل اوپن ٹینس کے کانٹے دار مقابلے فرانس میں جاری ہیں۔ مردوں کے ڈبلز  مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں آئیوان سبانوف  اور ماتج سبانوف پر مشتمل کروشین جوڑی  نے دلچسپ مقابلے کے بعد حریف جوڑی کو 6-3، 3-6 اور 8-10سے ہرا  کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 21/09/2021 - 13:40:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :