پنجاب کی ٹیمیںمیرٹ پرتشکیل دی جائینگی، پنجاب کے کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے‘عدنان ارشد اولکھ

بین الصوبائی اتھلیٹکس یوتھ ٹورنامنٹ کی تیار ی کیلئے تربیتی کیمپ جاری،ٹورنامنٹ27سے 29ستمبر تک پشاور میں ہوگا

جمعہ 24 ستمبر 2021 23:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشداولکھ کی ہدایت پر پشاور میں ہونیوالے بین الصوبائی اتھلیٹکس یوتھ ٹورنامنٹ کی تیار ی کے لئے سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام پنجاب سٹیڈیم میں کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری ہے،ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے جمعتہ المبارک کے روز اپنے بیان میں کہا ہے کہ بین الصوبائی اتھلیٹکس یوتھ ٹورنامنٹ کیلئے پنجاب کی ٹیموں کی تشکیل میرٹ پر کی جائے گی ٹورنامنٹ میں پنجاب کے کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور اس امید کا اظہار کیا کہ پنجاب کے کھلاڑی ٹورنامنٹ جیت کرآئیں گے ،جس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، انہوں نے مزید کہا ہے کہ اتھلیکٹس کے فروغ کے لئے یہ بہت بڑا اقدام ہے، پنجاب کی اتھلیکٹس بوائر اینڈ گرلز کے کھلاڑیوں کاتربیتی کیمپ جاری ہے، کوچز کھلاڑیوں کو تربیت دے رہے ہیں، کیمپ میں کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،بین الصوبائی اتھلیٹکس یوتھ ٹورنامنٹ27سے 29ستمبر تک پشاور میں ہوگا ۔

(جاری ہے)

تربیتی کیمپ میں جمعتہ المبارک کے روز کھلاڑیوں کے درمیان نمائشی مقابلوں کا انعقاد کیاگیا ، انڈر 17 بوائز کے کھلاڑیوں ریاض احمد، سلیم اللہ، حماد، حمزہ، واثق، محمد محسن، عبداللہ نواز، مراد خان، شاہد خان،محمدعمران اورمحمد جنید نے لانگ جمپ، جیولین تھرو، ڈسکس تھرو اور شاٹ پٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیاجبکہ گرلز کے نمائشی مقابلوں میں مریب ملک، فاطمہ سعید، زارا طارق، ثنا فرمان، ثانیہ اعجاز، کشف بشیر، جویریہ اور آمنہ حسین نے 200 میٹر، 400 میٹر اور 800 میٹر نمائشی ریس میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

تربیتی کیمپ میں کیمپ کمانڈنٹ طارق نذیر، ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس چاند پروین، کنوینئر سلیکشن کمیٹی سلمان اقبال بٹ بھی موجود تھے۔
وقت اشاعت : 24/09/2021 - 23:41:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :