ہم دونوں ہمیشہ چیزوں پر تبادلہ خیال کرتے ہیں ،محمد رضوان کی بابر اعظم کی تعریف

منگل 28 ستمبر 2021 13:40

ہم دونوں ہمیشہ چیزوں پر تبادلہ خیال کرتے ہیں ،محمد رضوان کی بابر اعظم کی تعریف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے کپتان بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دونوں ہمیشہ چیزوں پر تبادلہ خیال کرتے ہیں اور کھیل کے دوران بدلتی ہوئی صورتحال کے مطابق کام کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

محمد رضوان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بابر اعظم کے ساتھ اپنی پارٹنر شپ کو سراہتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم کے ساتھ کھیلنے کے بارے میں سب سے اچھی بات یہ ہے کہ ہم دونوں ہمیشہ چیزوں پر تبادلہ خیال کرتے ہیں اور کھیل کے دوران بدلتی ہوئی صورتحال کے مطابق کام کرتے ہیں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ سارا نظام چلانے والی ذات اللّٰہ پاک کی ہے، سب کچھ اللّٰہ سے ہوتا ہے۔محمد رضوان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔دونوں کھلاڑی اس وقت قومی ٹی 20 کپ کھیل رہے ہیں اور دونوں کرکٹر ہی آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
وقت اشاعت : 28/09/2021 - 13:40:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :