سابق کپتان انضمام الحق کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا

51 سالہ سابق کپتان عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے باعث پرائیویٹ ہسپتال میں زیر علاج تھے،انکی ماہر امراضِ قلب پروفیسر ڈاکٹر زبیر اکرم نے اینجیو پلاسٹی کی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 28 ستمبر 2021 14:00

سابق کپتان انضمام الحق کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 ستمبر 2021ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کو طبیعت بہتر ہونے پر ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق کپتان انضمام الحق کی طبیعت میں انجیو پلاسٹی کے بعد کافی بہتری سامنے آئی ہے اور وہ ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد گھر منتقل ہوگئے ہیں ۔ واضح رہے کہ 51 سالہ انضمام الحق عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے باعث لاہور کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں ان کی ماہر امراضِ قلب پروفیسر ڈاکٹر زبیر اکرم نے اینجیو پلاسٹی کی ۔

(جاری ہے)

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر بھی رہ چکے ہیں۔ 1992ء کے ورلڈکپ میں سیمی فائنل کے ہیرو انضمام الحق نے 1992ء سے 2007ء کے دوران 120 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 8830 رنز بنائے ہیں۔ ان کا ٹیسٹ میں انفرادی سکور 329 رنز ہے جب کہ وہ پاکستان کے لیے 25 ٹیسٹ سنچریاں اور 46 نصف سنچریاں بنا چکے ہیں۔ ایک روزہ کرکٹ میں انضمام الحق نے پاکستان کی جانب سے 378 میچز کھیل کر 11739 رنز سکور کیے ہیں۔ انہوں نے 10 سنچریاں اور 83 نصف سنچریاں بنائی ہیں۔                                                   
وقت اشاعت : 28/09/2021 - 14:00:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :