وزیر اعظم پاکستان جعلی پاکستانی سائیکلنگ ٹیم ورلڈ چمپئن شپ میں لے جانے کی تحقیقات کروائیں، کلیم اعوان

منگل 28 ستمبر 2021 17:40

وزیر اعظم پاکستان جعلی پاکستانی سائیکلنگ ٹیم ورلڈ چمپئن شپ میں لے جانے کی تحقیقات کروائیں، کلیم اعوان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) معروف انٹرنیشنل سائیکلسٹ ، اسپورٹس آرگنائزر اور سندھ سائیکلنگ ایسو سی ایشن کے سیکریٹری جنرل ملک کلیم احمد اعوان نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ انتہا کی کرپشن کے بعدپاکستان کا نام استعمال کرنے والی پاکستان کی جعلی سائیکلنگ ٹیم جو ایک معمولی کلب کے سائیکلسٹوں پر مشتمل ہے ،کے خلاف JITبناکر تحقیقات کروائی جائے اورپ پاکستان اسپورٹس بور ڈ سے بھی پہنچا جائے کہ اس نے کس بنا ء پر ایک معمولی کلب کے دو بوائز و دو گرلز سائیکلسٹ کو بین الاقوامی مقابلوں میں بھیجنے کی NOCدی ۔

گزشتہ دونوں ورلڈ روڈ سائیکلنگ چیمپن شپ میں پاکستان کی نام نہاد سائیکلنگ ٹیم کی شرمناک کارکردگی کا بھانڈا پھوٹ گیا جس کے بارے میں کلیم اعوان نے ٹیم کے جانے سے پہلے ہی بتادیاتھا کہ یہ ٹیم جعلی ہے اور انتہا کی کرپشن اور پیسہ چلنے کے بعد اس ٹیم کو پاکستان کا نام استعمال کرنے کی بھیانک سازش کی گئی۔

(جاری ہے)

ورلڈ روڈ سائیکلنگ ٹیم میں کل 54سائیکلسٹوں نے حصہ لیا اور اس نام نہاد ٹیم کے دو سائیکلسٹوں نے بھی پیچھے سے پہلی اور دوسری یعنی 52ویں اور 53ویں پوزیشن حاصل کی۔

کلیم اعوان نے سوال کیا ہے کہ ان ساری صورت حال میں سائیکلنگ کے تمام ڈیپارٹمنٹس خاموش کیوں ہیں ان کے کیا مفادات ہیں اور وہ اس ناانصافی پررد عمل کیو ںنہیں پیش کررہے ہیں۔ پاکستان اولمپکس ایسو سی ایشن ابتک کیوں خاموش ہے کہ جس نے پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے دونوں گروپوں پر بابندی لگا کر انکی رجسٹریشن منسوخ کردی ہے اور الحاق بھی ختم کردیا گیا ہے اس کے باوجود پاکستان کے نام سے کسی نام نہاد ٹیم کا پاکستان کا نام استعمال کرکے بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینا ایک بھیانک اور کرپشن سے بھر پور سازش کو ظاہر کرتا ہے ۔57سالہ کلیم اعوان نے سائیکلنگ مافیا کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اعلان جنگ کرچکے انکو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لینگے۔
وقت اشاعت : 28/09/2021 - 17:40:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :