سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام جشن آزادی مقابلے، یوم آزادی پر 1932کھلاڑیوں کی شرکت

جمعرات 14 اگست 2014 19:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اگست۔2014ء) جشن آزادی کے سلسلہ میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام صوبہ بھر میں مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں،یوم آزادی پر ہونیوالے مقابلوں میں کل 1932کھلاڑیوں نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا، مقابلے دیکھنے کیلئے شائقین کی بہت بڑی تعداد نے کھیلوں کے میدانوں کا رخ کیا اور مقابلوں سے لطف اندوز ہوئے، اس موقع پر کھلاڑیوں اور شائقین کا جذبہ دیدنی تھا،شائقین نے شاندار کھیل کامظاہرہ کرنے پر کھلاڑیوں کو دل کھول کر داد دی، تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں انٹر کلب ہاکی میچ مون ہاکی کلب اور ڈبلیو ایس ایچ سی کے درمیان کھیلا گیا جس میں ویلفیئر سپورٹس ہاکی کلب نے کامیابی حاصل کی، انٹر کلب باسکٹ بال میچ باجوہ کلب اور علی کلب کے مابین ہوا جس میں کامیابی باجوہ کلب کو ملی، فیصل آباد میں تیکوانڈو کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں نمرہ، سانیتہ، نرگس اور احتشام فاتح رہے، جوڈو کے مقابلوں میں عادل بٹ، حمزہ، لیاقت، دلدار، احمد، زوہیب شاہ اور مبین فاتح رہے، جھنگ میں فٹ بال کا میچ فرینڈز کلب اور سٹی کلب کے مابین ہوا جس میں کامیابی فرینڈز کلب کے حصہ میں آئی، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں فن ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں چھ سو سے زائد افراد نے شرکت کی، فن ریس میں پہلی پوزیشن محمد اشفاق، دوسری محمد شفیق اور تیسری محمد اطیب نے حاصل کی، فٹ بال ٹورنامنٹ میں بابر فٹ بال کلب اور ماروسی پور نے کامیابی حاصل کی، گوجرانوالہ میں بیڈ منٹن کا مقابلہ کامونکے بیڈمنٹن کلب اور نوشہرہ ورکاں بیڈمنٹن کلب کے درمیان ہوا جس میں کامونکے بیڈمنٹن کلب نے کامیابی سمیٹی، سیالکوٹ میں کراٹے کے مقابلوں میں محمد تنویر احمد، محمد نوید عادل نواز نے کامیابی حاصل کی، نارووال میں والی بال کا مقابلہ شکرگڑھ والی بال کلب اور ظفر وال والی بال کلب کے درمیان کھیلا گیا جس میں شکرگڑھ والی بال کلب نے کامیابی حاصل کی، لاہور میں رسہ کشی کا مقابلہ اقبال پارک سپورٹس کمپلیکس میں ہوا جس میں قائداعظم رسہ کشی ٹیم اور علامہ اقبال رسہ کشی ٹیم نے حصہ لیا، اس مقابلہ میں علامہ اقبال رسہ کشی ٹیم نے کامیابی سمیٹی، ننکانہ صاحب میں ہاکی کا مقابلہ سانگلہ ہل ہاکی کلب نے جیتا، جہلم میں ہاکی کے میچوں میں پرائس کالا اور دینا کلب نے کامیابی حاصل کی، فٹ بال کے مقابلے میں جدہ العراج نے کامیابی لی، کرکٹ کے میچ میں کینٹ کمبائن کلب کامیاب رہا، بیڈ منٹن کے مقابلوں میں عبداللہ، شہزاد، مظہر، ضیغم راجہ اسد، عتیق، قیصر، شیرزمان اور قاسم نے کامابی حاصل کی، اٹک میں ٹیب بال فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں عابد الیون، ارسلان الیون، قاسم خان الیون اور پارہ الیون نے کامیابی سمیٹی، دوسرے ٹورنامنٹ میں فیصل الیون، اکرام الیون، لکی الیون اور صدیق الیون نے کامیابی حاصل کی۔

وقت اشاعت : 14/08/2014 - 19:51:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :