پرتگال میں پناہ لینے والی افغان خواتین فٹبالرز نے ٹریننگ شروع کر دی

نامور فٹبالر کرسٹینا رونالڈو کے ملک میں رہنے کا موقع ملا ہے، خواتین کا خوشی کا اظہار

اتوار 3 اکتوبر 2021 13:10

پرتگال میں پناہ لینے والی افغان خواتین فٹبالرز نے ٹریننگ شروع کر دی
لزبن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2021ء) پرتگال میں پناہ لینے والی افغان خواتین فٹبالرز نے ٹریننگ شروع کر دی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد پرتگال میں پناہ لینے والی افغان خواتین فٹبالر کی لزبن کے مضافات میں فٹبال کی ٹریننگ شروع کر دی گئی ۔افغان خواتین فٹبالز نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہ انہیں نامور فٹبالر کرسٹینا رونالڈو کے ملک میں رہنے کا موقع ملا ہے۔

یاد رہے کہ افغانستان کی خواتین فٹبالر 19 ستمبر کو پرتگال پہنچی تھیں۔

(جاری ہے)

6 ماہ بعد ہونے والے اپنے پہلے ٹریننگ سیشن کے دوران ام البنین رمزی نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں اور مجھے یقین نہیں آتا کہ میں ایک بار پھر فٹبال کھیل رہی ہوں کیونکہ افغانستان میں اس کھیل کیلئے حالات بہت خراب ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اگست کے وسط سے کئی بار افغانستان سے نکلنے کی کوششوں کے بعد خواتین فٹ بالرز کی ٹیم بلآخر پرتگال پہنچنے میں کامیاب ہو گئی تھی۔ فی الحال ٹیم کے تمام کھلاڑی عارضی طور پر لزبن کے مضافات میں واقع ہوٹلوں میں مقیم ہیں۔پرتگالی حکام کا کہنا ہے کہ پرتگال اور امریکہ کے مشترکہ آپریشن کی وجہ سے ہی یہ خواتین کھلاڑی افغانستان سے نکلنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔
وقت اشاعت : 03/10/2021 - 13:10:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :