ٹی 10 لیگ سیزن 5 ، شاہد آفریدی اور محمد عامر بنگلہ ٹائیگرز کی نمائندگی کریں گے

اعظم خان اور وہاب ریاض مراٹھا عریبینز ،صہیب مقصود دہلی بلز، رومان رئیس اور انور علی دکن گلیڈی ایٹرز کی طرف سے کھیلیں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 8 اکتوبر 2021 15:57

ٹی 10 لیگ سیزن 5 ، شاہد آفریدی اور محمد عامر بنگلہ ٹائیگرز کی نمائندگی کریں گے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 8 اکتوبر 2021ء ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور فاسٹ بائولر محمد عامر ابوظہبی ٹی ٹین سیزن 5 کا حصہ بن گئے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق شاہد آفریدی سیزن 5 میں بنگلہ ٹائیگرز کی نمائندگی کریں گے جب کہ محمد عامر بھی بنگلہ ٹائیگرز کی ٹیم میں شامل ہوں گے۔ ابوظہبی میں منعقدہ پلیئر ڈرافٹ تقریب میں کھلاڑیوں کا چنائو میں شاہد آفریدی اور محمد عامر کے علاوہ دیگر پاکستانی کھلاڑی بھی مختلف ٹیموں میں شامل کیے گئے، جن میں اعظم خان اوروہاب ریاض مراٹھا عریبینز کی نمائندگی کریں گے جب کہ صہیب مقصود دہلی بلز کی ٹیم میں شامل ہوں گے۔

رومان رئیس اور انور علی دیکن گلیڈی ایٹر کی طرف سے کھیلیں گے۔ دیگر انٹرنیشنل کھلاڑیوں میں کرس گیل، معین علی ، عمران طاہر ،ٹوم بینٹن ، ڈیویڈ وایز ،ڈیوائن براوو، این مورگن بھی شامل ہیں، 19نومبر سے 4 دسمبر تک شیخ زاید کرکٹ سٹیڈیم، ابوظہبی میں کھیلے جانے والے ابوظہبی ٹی ٹین کے سیزن فائیو میں شامل 6 ٹیموں ناردن واریئرز ،بنگلہ ٹائیگرز ، دکن گلیڈی ایٹر ، مراٹھا عریینبز ، ٹیم ابوظبی اور دہلی بلز میں معروف کرکٹرز نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ابوظبی ٹی ٹین آئی سی سی کی طرف سے منظور شدہ 10 ، 10 اوورز کے میچز پر مشتمل کرکٹ لیگ ہے جس کا 5واں ایڈیشن ابوظبی میں کھیلا جائے گا۔                                                                
وقت اشاعت : 08/10/2021 - 15:57:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :