پنجاب یوتھ انٹر ڈویڑنل باکسنگ چمپئن شپ 20 اکتوبر سے فیصل آباد میں شروع ہوگی

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 15:25

پنجاب یوتھ انٹر ڈویڑنل باکسنگ چمپئن شپ 20 اکتوبر سے فیصل آباد میں شروع ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) پنجاب یوتھ انٹر ڈویڑنل باکسنگ چمپئن شپ 20 اکتوبر سے فیصل آباد میں شروع ہوگی، پنجاب باکسنگ فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری ناصر اعجاز تنگ نے بتایا کہ چمپئن شپ کی تیاریاں زور و شو ر سے جاری ہیں اور چیمپئن شپ میں پنجاب بھر سے مرد اور خواتین کی نو، نو ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ملتان، ساہی وال، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور کے کھلاڑی شامل ہیں،چمپئن شپ میں پانچ خواتین کی ویٹ کیٹیگریز اور مردوں کے 13 کیٹیگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں مردوں میں کوئی بھی کھلاڑی آٹھ کیٹگریز میں جبکہ میزبان ٹیم کے کھلاڑی دس کیٹیگریز میں شرکت کر سکتے ہیں، ٹورنامنٹ میں یکم جنوری 2003 سے 31 دسمبر 2004 کے درمیان پیدا ہونے والے کھلاڑی حصہ لینے کے مجاز ہونگے، چمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز کی میٹنگ 19 اکتوبر کو ہوگی جس میں ایونٹ کے ڈراز اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا، چمپئن شپ 22 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

وقت اشاعت : 16/10/2021 - 15:25:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :