یووراج سنگھ گرفتاری کے بعد عبوری ضمانت پر رہا

گزشتہ برس کورونا وبا کے لاک ڈاؤن میں یووراج سنگھ نے روہت شرما کیساتھ اپنی انسٹاگرام لائیو میں گفتگو کے دوران یزویندر چاہل کو ’بھنگی‘ کہہ کر مخاطب کیا تھا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 18 اکتوبر 2021 11:49

یووراج سنگھ گرفتاری کے بعد عبوری ضمانت پر رہا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 اکتوبر 2021ء ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی یووراج سنگھ کو ساتھی کرکٹر یزوندر چاہل پر متعصب جملے کسنے پر گرفتار کیے جانے کے بعد 3 گھنٹے پوچھ گچھ کرکے عبوری ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 39 سالہ یووراج سنگھ نے گزشتہ برس روہت شرما کے ساتھ انسٹاگرام لائیو میں کرکٹر یزویندر چاہل کے خلاف قابلِ اعتراض تبصرہ کیا تھا، جس پر ہریانہ کے ہانسی سٹی پولیس سٹیشن میں یووراج سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ہفتے کے روز ہریانہ پولیس نے انہیں لیگ سپنر یزویندر چاہل کے خلاف ذات پات کا استعمال کرنے پر گرفتار کیا اور بعد ازاں عبوری ضمانت پر رہا کر دیا، رہائی کرنے سے قبل ان سے 3 گھنٹے سے زیادہ پوچھ گچھ بھی کی گئی۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس کورونا وبا کے دوران لاک ڈاؤن میں یووراج سنگھ نے روہت شرما کے ساتھ اپنی انسٹاگرام لائیو میں گفتگو کے دوران یزویندر چاہل کو ’بھنگی‘ کہہ کر مخاطب کیا تھا۔

یووراج سنگھ کے خلاف بھارتی لیگ سپنر کو متعصبانہ جملہ کہنے پر ایف آئی آر درج کی گئی تاہم یووراج نے اپنے اس عمل کی معافی مانگنے کے ساتھ ساتھ وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ رنگ ، ذات ، عقیدے کی بنیاد پر کسی قسم کے امتیازی سلوک پر یقین نہیں رکھتے۔                                                               
وقت اشاعت : 18/10/2021 - 11:49:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :