ٹی ٹونٹی ورلڈکپ: بنگلادیش نے عمان کو جیت کیلئے 154 رنز کا ہدف دیدیا

محمد نعیم کی نصف سنچری

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 19 اکتوبر 2021 21:20

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ: بنگلادیش نے عمان کو جیت کیلئے 154 رنز کا ہدف دیدیا
مسقط (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 اکتوبر 2021ء ) ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2021 میں کوالیفائنگ راؤنڈ کے اہم میچ میں بنگلادیش نے عمان کو جیت کے لیے 154 رنز کا ہدف دے دیا۔ الامارات کرکٹ گراؤنڈ مسقط میں کھیلے گئے اس میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ عمان نے اپنے سے کئی زیادہ تجربہ کار بنگلادیشی ٹیم کے ابتدائی 2 بلے باز لٹن داس اور مہدی حسن کو 21 کے مجموعے پر ہی آؤٹ کردیا تھا۔

تجربہ کار شکیب الحسن نے نوجوان بیٹسمین محمد نعیم کے ہمراہ 80 رنز کی شاندار شراکت بنا کر ٹیم کو پریشانی کے بھنور سے نکال دیا۔ اس مجموعے پر شکیب الحسن 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، محمد نعیم نے اپنا روایتی کھیل جاری رکھا تاہم دوسرے اینڈ سے وکٹیں گرتی رہیں تو 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے محمد نعیم بھی دباؤ میں آکر پویلین لوٹ گئے۔

(جاری ہے)

اننگز کے آخری لمحات میں محموداللہ کے 17 رنز کی بدولت بنگلادیش کی ٹیم 153 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

عمان کی جانب سے بلال خان اور محمد نعیم نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کلیم اللہ نے دو اور ذیشان مقصود نے ایک وکٹ لی۔ واضح رہے کہ یہ میچ بنگلادیش کے لیے آر یا پار کی حیثیت رکھتا ہے، اس میں ناکامی کی صورت میں بنگلادیشی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوجائے گی۔ گزشتہ میچ میں سکاٹ لینڈ نے بنگلا دیش کو اپ سیٹ کرتے ہوئے 6 رنز سے شکست دی تھی۔
وقت اشاعت : 19/10/2021 - 21:20:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :