پریمئرسپرلیگ، زمین ڈاٹ کام اور ایف بی آر نے رائونڈ میچز جیت لئے

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 20:14

پریمئرسپرلیگ، زمین ڈاٹ کام اور ایف بی آر نے رائونڈ میچز جیت لئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2021ء) پریمئر سپر لیگ کے جاری رائو نڈ میچز مقابلوںمیں فیڈرل بورڈآ ف ریو نیو اور زمین ڈاٹ کام کی ٹیم نے کامیابی حاصل کرلی ۔اظہر علی کرکٹ اکیڈمی ویلنشیا ٹائون میں کھیلے گئے پہلے میچ میں زمین ڈاٹ کام نے آئی سی آئی پاکستان کو 69 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی۔ زمین ڈاٹ کام نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے۔

ندیم اکمل نے 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، زوہیب شاہد اور برکت علی نے دو ،دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں آئی سی آئی کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز بنا سکی۔ حمزہ محسن نے 45 رنز کی اننگز کھیلی، فہیم سجاد نے مخالف ٹیم کے تین کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا ۔ ندیم اکمل شاندار بیٹنگ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں ایف بی آر نے زیتون گروپ کی ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔

زیتون گروپ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنائے۔ کاشان بیگ 29 رنز بناکر نمایاں رہے، زبیر نعمان اور سعید خان نے تین ،تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ ایف بی آر کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ عثمان اعجاز نے 55 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ بہزاد انور 49 رنز بناکر آئوٹ ہوئے، عدیل امان نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ بہزاد انور کو شاندار بیٹنگ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔
وقت اشاعت : 23/10/2021 - 20:14:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :