مرتضی وہاب کی جانب سے شائقین کرکٹ کو بڑی اسکرین پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکر ادیکھنے کی دعوت

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 22:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) ایڈمنسٹریٹر کراچی و ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب کی جانب سے ضلع وسطی کے شایقین کرکٹ کو بڑی اسکرین پر کرکٹ دیکھنے کی دعوت نے ضلع وسطی کے باشندگان کا کرکٹ کا شوق دیکھتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی ڈاکٹر سید محمد علی زیدی کوارفع فیمیلی پارک کے افتتاح کے موقع پر ہدایت جاری کی کہ وہ ضلع وسطی کے باشندگان کو 24 اکتوبر کو دبئی میں ہونے والے پاک بھارت T-20 کرکٹ میچ کو بڑی اسکرین پر دکھانے کے انتظامات کریں ایڈمنسٹریٹر کراچی کی ہدایت پر ضلع وسطی کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر سید محمد علی زیدی نے شائقین کرکٹ کی آسانی کو مد نظر رکھتے ہوئے ماڈل بارک ناظم آباد،مفتی رمضان پارک نارتھ ناظم آباد،معین اختر پارک نیو کراچی اور تعلیمی باغ فیڈرل بی ایریا میں بڑی اسکرین لگانے کے انتظامات کو مکمل کرلیا ہے شائقین کرکٹ 24 اکتوبر کو پاک بھارت T-20 میچ اپنے دوستوں اور پیاروں کے ہمراہ براہ راست پر بڑی اسکرینز پر دیکھ سکیں گے اسکرینر لگانے کے انتظامات ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی کی ہدایات پر کلچر اسپورٹس اینڈ ریکریشن محکمہ انجام دے گا ۔

(جاری ہے)

عوام کا تعاون بلدیہ وسطی کی کامیابی ہے۔
وقت اشاعت : 23/10/2021 - 22:47:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :