پی ایس بی بین الصوبائی انڈر17 ویٹ لفٹنگ کیلئے سندھ کے ٹیم کے ٹرائلز

خواہشمند کھلاڑیوں کو28 اکتوبر صبح11بجے میونسپل اسٹیڈیم سکھر میں شرکت کی دعوت

پیر 25 اکتوبر 2021 23:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) لاہور میں ہونے والے پاکستان اسپورٹس بورڈ بین الصوبائی انڈر17بوائز ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ میں حصہ لینے کے لئے سندھ کی ٹیم کے ٹرائلز28اکتوبر بروز جمعرات صبح11بجے میونسپل اسٹیڈیم سکھر میں ہونگے‘ سیکریٹری اسپورٹس سید امتیاز علی شاہ کی ہدایت کے مطابق کھلاڑیوں کے شفاف اور منصفانہ سلیکشن کے لئے سلیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں سیکریٹری سندھ ویٹ لفٹنگ نفیس احمد‘ کو آرڈینیٹر سندھ اسپورٹس بورڈ محمد حسین مکانی‘ سیکریٹری لاڑکانہ ڈویژن عبدالوہاب اور سندھ اولمپک ایسو سی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت شامل ہیں‘ آرگنائزر لالہ اسد ہیں‘شرکت کے خواہشمند تمام کھلاڑیوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مقررہ دن اور وقت پر دو عدد پاسپورٹ سائز فوٹو اور(ب)فارم کے ہمراہ میونسپل اسٹیڈیم سکھر میں سلیکشن کمیٹی کو رپورٹ کریں۔

وقت اشاعت : 25/10/2021 - 23:27:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :