عمراکمل بھی بھارتی کرکٹر شامی کی حمایت میں سامنے آ گئے

شامی کے ساتھ کھڑا ہوں، محمد شامی ایک اسٹار پلیئر ہے جس نے ہمیشہ اپنے ملک کے لیے کھیلا ہے، عمر اکمل

بدھ 27 اکتوبر 2021 21:40

عمراکمل بھی بھارتی کرکٹر شامی کی حمایت میں سامنے آ گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2021ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمر اکمل کی جانب سے بھارتی کرکٹ ٹیم کے واحد مسلمان کھلاڑی محمد شامی کی حمایت کی گئی ہے۔عمر اکمل کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے اور ساتھ میں محمد شامی کی تعریف بھی کی ہے۔سچن ٹندولکر بھی محمد شامی کے حق میں بول پڑے۔

(جاری ہے)

عمر اکمل نے اپنے ٹوئٹ میں محمد شامی اور بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’میں شامی کے ساتھ کھڑا ہوں، محمد شامی ایک اسٹار پلیئر ہے جس نے ہمیشہ اپنے ملک کے لیے کھیلا ہے۔‘عمر اکمل نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ’کوئی بھی کھلاڑی بے عزتی کا مستحق نہیں ہوتا۔‘واضح رہے کہ گزشتہ اتوار پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی ٹی ٹوئنٹی میچ میں تاریخی شکست کے بعد بھارتی ٹیم کے واحد مسلمان کھلاڑی محمد شامی کو تا حال سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد شامی کو سوشل میڈیا پر غدار قرار دے دیا گیا ہے جبکہ پاکستان سے شکست پر محمد شامی کو بھارتی کرکٹ ٹیم سے نکالنے کے مطالبات بھی کیے جارہے ہیں۔
وقت اشاعت : 27/10/2021 - 21:40:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :