افغان ریسلر نے دہشتگرد کہنے والے اسرائیلی ریسلرکو دھو ڈالا

جاوید بشارت نے اورون کیہلون کو پہلے اپنی کہنیوں کے وار سے دھویا،بعد میں تیسرے راؤنڈ میں چوک پر اسرائیلی فائٹر نے ٹیپ آؤٹ کرکے ہار مان لی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 31 اکتوبر 2021 14:05

افغان ریسلر نے دہشتگرد کہنے والے اسرائیلی ریسلرکو دھو ڈالا
کابل (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 31 اکتوبر 2021ء ) افغانستان سے تعلق رکھنے ایم ایم اے ریسلر نے دہشت گرد کہنے والے اسرائیلی ریسلر کو عبرت ناک شکست دے دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان مارشل آرٹ فائٹر جاوید بشارت نے اسرائیلی فائٹر سے مقابلے سے قبل وزن کرانے کے دوران آمنا سامنا کیا تھا۔ اس دوران افغان فائٹر نے اسرائیلی فائٹر سے ہاتھ ملانے سے انکار کیا تو اس نے ان کے منہ پر انہیں دہشت گرد کہہ دیا۔

بعد ازاں انسٹاگرام پر بشارت نے اسرائیلی ریسلر اورون کیہلون کو شکست دینے کا تہیہ کرتے ہوئے لکھا کہ میں اسے ضرور سبق سکھاؤں گا۔ افغانی مکسڈ مارشل آرٹ سٹار نے اسرائیلی حریف کو مکمل آؤٹ کلاس کر دیا اور پہلے اس کو اپنی کہنیوں کے وار سے دھویا اور بعد میں تیسرے راؤنڈ میں چوک پر اسرائیلی فائٹر نے ٹیپ آؤٹ کر کے ہار مان لی ۔

(جاری ہے)

میچ کے بعد یو ایف سی کے صدر ڈانا وائٹ نے اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بشارت نے اسرائیلی ریسلر کو شکست دے کر بدلہ لے لیا ہے۔

جاوید بشارت اپنے مکسڈ مارشل آرٹ کیرئیر میں 11 مقابلے جیت چکے ہیں اور تاحال کسی شکست کا سامنا نہیں کیا اور اب افغانی سٹار کو یو ایف سی کا کنٹریکٹ بھی حاصل ہو گیا ہے جو کسی بھی مکسڈ مارشل آرٹ فائٹر کا دیرینہ خواب ہوتا ہے ۔ جاوید بشارت کی فتح نے سابق عظیم مکسڈ مارشل آرٹ لائیٹ ویٹ ورلڈ چیمپئن خبیب نورمیگومیدوف کی یاد تازہ کر دی جنہوں نے آئرش فائٹر کے ہتک آمیز رویے اور اسلام کا مذاق اڑانے پر اس کو رنگ میں بہت بری طرح سے دھویا تھا۔
وقت اشاعت : 31/10/2021 - 14:05:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :