بائیو ببل کی خلاف ورزی کرنیوالے انگلش امپائر مائیکل گف ورلڈ کپ سے باہر

برطانوی امپائر اب ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں مزید کوئی میچ سپروائز نہیں کرپائیں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 4 نومبر 2021 13:32

بائیو ببل کی خلاف ورزی کرنیوالے انگلش امپائر مائیکل گف ورلڈ کپ سے باہر
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 نومبر 2021ء ) بائیو سیکیورٹی پروٹوکولز کی خلاف ورزی کرنیوالے امپائر مائیکل گف اب ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں مزید کوئی میچ سپروائز نہیں کرپائیں گے۔ آئی سی سی نے بھی اس کی تصدیق کردی ہے، کرکٹ کے عالمی ادارے کے ترجمان نے کہا کہ ہم تمام میچ آفیشلز کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے گذشتہ 2 برس سے محفوظ حالات کی فراہمی کو یقینی بنانے پر کاربند ہیں۔

یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بائیو سیکیور ببل کے سخت قوانین کی خلاف ورزی پر انگلینڈ کے امپائر مائیکل گف کو 6 روز کی آئسولیشن میں بھیج دیا تھا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بائیو سیکیور ببل کے قوانین کی خلاف ورزی کا معاملہ پیش آیا جس کے بعد انگلینڈ کے امپائر مائیکل گف کو بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی پر 6 روز کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

مائیکل گف یو اے ای میں سخت ہوٹل ببل کی خلاف ورزی کرکے لوگوں سے ملے ، آئی سی سی آفیشلز معاملے کی تفصیلی تفتیش کر رہے ہیں ۔ برطانوی میڈیا کے مطابق مائیکل گف اجازت کے بغیر ببل کے باہر لوگوں سے ملنے گئے حالانکہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں امپائرز اور کھلاڑیوں کے لئے یکساں کوویڈ پروٹوکولز بنائے گئے ہیں۔ آئی سی سی ترجمان کا کہنا ہے کہ بائیو سکیورٹی ایڈوائزری کمیٹی نے مائیکل گف کو 6 روز کی آئسولیشن کا کہا ہے ۔ مائیکل گف کو بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین اتوار کو کھیلا گیا میچ سپروائز کرنا تھا تاہم ان کی جگہ مرائس ایراسمس کو ذمہ داریاں سونپی گئیں، آئسو لیشن کے دوران مائیکل گف کا روزانہ کوویڈ ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔
وقت اشاعت : 04/11/2021 - 13:32:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :