چیلسی کے فٹبالر ونگر کرسچن پلسک کی فیفاورلڈ کپ کوالیفائرز 2022 کے لئے امریکی سکواڈ میں واپسی

بدھ 10 نومبر 2021 13:53

چیلسی کے فٹبالر ونگر کرسچن پلسک کی فیفاورلڈ کپ کوالیفائرز 2022 کے لئے امریکی سکواڈ میں واپسی
شکاگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2021ء) چیلسی فٹ بال کلب کے مایہ ناز فٹ بالر  ونگر کرسچن پلسِک کی میکسیکو اور جمیکا کے خلاف 2022 کے فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے امریکی سکواڈ میں واپسی ہو گئی ہے۔  امریکی سوکر فیڈریشن نے تصدیق کی ہے کہ ونگر کرسچن پلسک میکسیکو اور جمیکا کے خلاف آئندہ فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز کے لئے قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹخنے کی انجری کی وجہ سے ٹیم کے اکتوبر کے کوالیفائرز میں شامل نہ ہونے والے ونگر کرسچن پلسِک نے فٹنس مسائل سے نجات حاصل کر لی ہے اور انہوں نے یوئیفا چیمپئنز لیگ کے ایک میچ میں چیلسی کی نمائندگی کی تھی۔ امریکی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گریگ برہالٹر نے کہا کہ ونگر کرسچن پلسک کی واپسی خوش آئندہ ہے اور ونگر کی واپسی   ٹیم کے لیے قیمتی ثابت ہوسکتی ہے ۔ واضح رہے کہ امریکہ کا مقابلہ سنسناٹی میں 12 نومبر کو میکسیکو سے  اور اس کے چار دن بعد کنگسٹن میں جمیکا سے ہوگا۔
وقت اشاعت : 10/11/2021 - 13:53:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :