قومی کرکٹر سعد علی کا امریکی لیگ سے معاہدہ

انٹرنیشنل بیٹسمین نے مشی گن کیساتھ 3 سالہ معاہدہ کیا ، پہلے میچ میں ہی 134 رنز سکور کیے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 17 نومبر 2021 13:50

قومی کرکٹر سعد علی کا امریکی لیگ سے معاہدہ
مشی گن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 نومبر 2021ء ) انٹرنیشنل بیٹسمین سعد علی نے امریکن کرکٹ لیگ میں مشی گن کے ساتھ تین سال کا معاہدہ کرلیا ہے۔ کراچی میں فراڈ کے باعث 25 لاکھ روپے سے محروم ہونے کے بعد اب سعد علی امریکا منتقل ہوگئے ہیں۔ 2 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے 28 سالہ سعد علی 3 سال بعد امریکہ کی قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کے اہل بھی ہوجائیں گے۔

انہوں نے لیگ کے پہلے میچ میں ہی 119 گیندوں پر 134 رنز سکور کیے۔
سعد علی نے 2019ء میں آسٹریلیا کے خلاف اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا اور 2 ون ڈے میچز کھیلے۔ سعد علی 2 میچز میں صرف 11 رنز بنا سکے اور ان کا بہترین سکور 7 رنز رہا ۔ دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ عمر اکمل فی الحال امریکا میں چھوٹے لیول کی لیگ کرکٹ کھیل رہے ہیں، ان کی کوشش ہے امریکا میں بڑی لیگ کرکٹ کا کنٹریکٹ مل جائے، بڑی لیگ کا کنٹریکٹ ہوگیا تو وہ اپنا کیریئر امریکا میں ہی شفٹ کرلیں گے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل 24 سالہ ٹیسٹ کرکٹر سمیع اسلم نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کے باوجود مسلسل نظر انداز کیے جانے پر پاکستان کرکٹ کو الوداع کہتے ہوئے امریکا کرکٹ کے ساتھ معاہدہ کیا تھا۔ سمیع اسلم 2 سال اور 10 ماہ امریکا میں گزارنے کی شرط پوری کریں گے، اس دوران وہ مقامی طور پر کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔ خیال رہے کہ تین سال امریکا میں لیگ کرکٹ کھیلنے کے بعد کھلاڑی امریکا کی قومی ٹیم سے کھیلنے کے اہل ہوں گے۔
وقت اشاعت : 17/11/2021 - 13:50:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :