ساؤتھ ایشین جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب ( آج ) ہوگی

جمعرات 28 اگست 2014 19:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام جاری ساؤتھ ایشین جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب ( آج ) جمعہ کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد کے روڈھم ہال میں ہوگی، چیمپئن شپ کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر وقار احمد نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے اختتامی تقریب کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے اور چیمپئن شپ میں چھ ممالک کی مرد اور خواتین کھلاڑیوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں میزبان پاکستان، بھارت، سری لنکا، مالدیپ، بنگلہ دیش اور نیپال شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 28/08/2014 - 19:00:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :