ظہیر اے جنجوعہ کی پاکستانی نژاد بلجیم باکسنگ چمپئن عمر شایان سے ملاقات

پاکستانی کھلاڑی انتہائی صلاحیتوں کے مالک ہیں ،ملک کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں،پاکستانی سفیر

منگل 23 نومبر 2021 16:16

ظہیر اے جنجوعہ کی پاکستانی نژاد بلجیم باکسنگ چمپئن عمر شایان سے ملاقات
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2021ء) سفیر پاکستان برائے بلجیم لکسمبرگ اور یورپی یونین ظہیر اے جنجوعہ نے پاکستانی نژاد(انڈر 18) بلجیم باکسنگ چمپئن عمر شایان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

پاکستانی نژاد عمر شایان احمد نے حال ہی میں لائٹ ویٹ کیٹیگری (67 کلوگرام) میں انڈر 18 بلجیم کا قومی ٹائٹل جیتا ہے۔سفیر پاکستان نے چمپئن شپ کے دوران نوجوان باکسر کے عزم اور اعتماد کو سراہا اور انہیں بلجیم کا قومی چمپئن بننے پر مبارکباد دی۔سفیرِ پاکستان نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی انتہائی صلاحیتوں کے مالک ہیں اور وہ ملک کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 23/11/2021 - 16:16:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :