وزیراعظم کیلئے انٹرنیشنل اسپورٹس پرسینیلٹی ایوارڈکا اعلان

منگل 23 نومبر 2021 20:20

وزیراعظم کیلئے انٹرنیشنل اسپورٹس پرسینیلٹی ایوارڈکا اعلان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2021ء) وزیر اعظم عمران خان کو1992کا ورلڈ کپ جیتنے اور کھیل کے شعبے میں خدمات کے اعتراف کے طورپردبئی کا انٹرنیشنل اسپورٹس پرسینلیٹی ایوارڈ دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان کو1992میں کرکٹ کا ورلڈ کپ جیتنے اورکھیلوں میں ان کی خدمات پردبئی کا محمد بن راشد المکتوم اسپورٹس ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ایوارڈ کا اعلان گزشتہ روز دبئی میں کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کوایوارڈ9 جنوری2022میں دبئی ایکسپو میں دیا جائے گا۔دبئی میں ہرسال یہ ایوارڈ دنیا کی ممتاز ترین شخصیات کو دیا جاتا ہے۔
وقت اشاعت : 23/11/2021 - 20:20:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :