فٹبال لیجنڈ میراڈونا کو بغیر دل کے دفن کیاگیا، ڈاکٹر کا انکشاف

عام طور پر انسانی دل کا وزن 300 گرام ہوتا ہے ،میراڈونا کے دل کا وزن 500 گرام تھا، ڈاکٹر کاسترو

بدھ 24 نومبر 2021 14:40

فٹبال لیجنڈ میراڈونا کو بغیر دل کے دفن کیاگیا، ڈاکٹر کا انکشاف
بیونس آئرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2021ء) ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر اور صحافی نیلسن کاسترو نے سابق مشہور فٹبالر میراڈونا سے متعلق حیران کن انکشاف کیا ہے کہ عظیم فٹبالر کو بغیر دل کے دفنایا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیلسن کاسترو نے ’میراڈونا کی صحت، ایک سچی کہانی(شMaradonaسs Health: A True Story)کے عنوان سے ایک کتاب شائع کی ہے جس میں انہوں نے سابق فٹبالر کی صحت اور موت کے بارے میں چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔

ڈاکٹر کاسترو نے اپنی کتاب کا حوالہ دیتے ہوئے ایک انٹرویو میں کہا کہ میراڈونا کے کچھ انتہا پسند مداح تدفین کے بعد ان کا دل نکالنے کا ارادہ رکھتے تھے لیکن ایسا نہ ہوا۔انہوںنے کہاکہ میراڈونا کی موت کی تحقیقات کیلئے ان کے دل کا ہونا بہت ضروری تھا اس لیے تدفین سے قبل ڈاکٹرز نے ان کا دل نکال لیا تھا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر کاسترو کے مطابق انہوں نے یہ معلومات میرا ڈونا کے طبی ریکارڈ سے حاصل کی ہیں جبکہ انہوں نے ان لوگوں سے بھی بات کی جو اس کے گواہ ہیں۔

ڈاکٹر کاسترو نے کہا کہ عام طور پر انسانی دل کا وزن 300 گرام ہوتا ہے لیکن میراڈونا کے دل کا وزن 500 گرام تھا۔ واضح رہے کہ میراڈونا 25 نومبر 2020 کو ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس میں 60 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے جبکہ ارجنٹینا کی عدلیہ میراڈونا کی موت کی تحقیقات کر رہی ہے۔
وقت اشاعت : 24/11/2021 - 14:40:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :