چٹاگانگ ٹیسٹ: بنگلا دیش نے 6 وکٹوں پر 115 رنز بنا لیے

بنگلادیش کو پاکستان پر 150 رنز سے زائد کی سبقت حاصل ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 29 نومبر 2021 11:17

چٹاگانگ ٹیسٹ: بنگلا دیش نے 6 وکٹوں پر 115 رنز بنا لیے
چٹاگانگ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 29 نومبر 2021ء ) چٹاگانگ ٹیسٹ کے چوتھے روز بنگلہ دیش نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنا لیے ہیں ۔ چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلادیش کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور میزبان ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنا لیے ہیں۔

(جاری ہے)

شاہینوں نے دوسری اننگز میں بھی بنگلادیش کی ابتدائی وکٹیں جلد گرا دیں، کھیل کے چوتھے روز بنگلا دیش نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز 39 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے کیا لیکن حسن علی نے بنگلا دیش کے تجربہ کار بلے باز مشفیق الرحیم کو 16 رنز پر پویلین کلین بولڈ کر دیا۔

نعمان علی نے یاسر علی کے سر پر گیند ماری جس سے یاسر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے ، مہدی حسن ساجد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے ۔ بنگلا دیش نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 46 رنز بنا لیے ہیں اور میزبان ٹیم کی پاکستان پر مجموعی برتری 90 رنز ہو گئی ہے۔                                                                                                                             
وقت اشاعت : 29/11/2021 - 11:17:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :