فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ لورالائی سکاوٹس کے زیراہتمام ہرنائی میں آل بلوچستان کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

ہفتہ 4 دسمبر 2021 21:34

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2021ء) فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ لورالائی سکاوٹس کے زیراہتمام ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں آل بلوچستان کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد ۔ فائنل میچ میں شائقین کرکٹ کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ لورالائی سکاوٹس نے یونائیٹڈ کرکٹ کلب کے تعاون سے ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں آل بلوچستان کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کیا ۔

شاہرگ کرکٹ گراونڈ میں منعقد 05 اکتوبر سے جاری کرکٹ ٹورنامنٹ میں کوئٹہ ، پشین، خانوزئی، لورالائی، دکی، زیارت، ہرنائی اور شاہرگ کے بہترین ٹیموں نے حصہ لیا ۔ٹورنامنٹ کے اختتامی تقریب میں ایف سی حکام کے علاوہ قبائلی عمائدین اور شائقین کرکٹ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں کی کرکٹ سے رغبت کو دیکھتے ہوئے فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ صوبے کے مختلف علاقوں میں باقاعدگی سے کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کررہی ہیں تاکہ نوجوانوں میں مٹبت رجحانات کو پروان چڑھایا جائے۔

اس کے علاوہ فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ نے نوجوانوں میں بیروزگاری کے خاتمے کیلئے کوئلہ کمپنیز میں 45 نوکریوں کا بندوبست کیا ہے اور فرنٹیئر کور میں ہرنائی کے نوجوانوں کی زیادہ سے زیادہ بھرتی کیلئے انتخاب کے عمل کو آسان بنایا گیا ہے ۔فائنل میچ کے بعد ٹورنامنٹ میں خصوصی جوہر دکھانے والے کھلاڑیوں اور ونرز و رنرز ٹیموں میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کئے گئے۔
وقت اشاعت : 04/12/2021 - 21:34:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :