ون ڈے رینکنگ:بھارت ایک بار پھرنمبر ون پوزیشن پر قابض، پاکستان ٹیم بدستورچھٹی پوزیشن پرموجود ،

رینکنگ میں جنوبی افریقہ کا دوسرا اورسری لنکا کا تیسرا نمبرہے

پیر 1 ستمبر 2014 19:36

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) ورلڈ چیمپیئن بھارت نے آسٹریلیا کونیچے دھکیلتے ہوئے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں دوبارہ نمبرون پوزیشن حاصل کرلی۔ پاکستان ٹیم بدستورچھٹی پوزیشن پرموجود ہے۔آئی سی سی نیون ڈے کرکٹ کی تازہ رینکنگ جاری کردی۔

(جاری ہے)

بھارت کی انگلینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میں کامیابی اورآسٹریلیا کی زمبابوے کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست نے بھارت کوایک بارپھرنمبرون ٹیم بنادیا۔ زمبابوے کے ہاتھوں اکتیس سال بعد شکست سے دوچارہونیوالے کینگروزتین درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبرپرچلے گئے۔ رینکنگ میں جنوبی افریقہ کا دوسرا اورسری لنکا کا تیسرا نمبرہے۔ پاکستان ٹیم سوپوائنٹس کیساتھ پانچویں نمبرپرموجود ہے۔ ۔

وقت اشاعت : 01/09/2014 - 19:36:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :