اے ایف پی کراس کنٹری چمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی ،خواتین کی دس کلو میٹر دور میں واپڈا کی فرحت بانو نے جیت لی

اتوار 5 دسمبر 2021 14:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) اے ایف پی کراس کنٹری چمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی ،خواتین کی دس کلو میٹر دور میں واپڈا کی فرحت بانو نے جیت لی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ ورز چمپئن شپ میں آرمی نیوی آئی فورس واپڈا ایچ آئی سی کے اتھلیٹ ،پنجاب سندھ بلوچستان کے پی اور اسلام آباد کے ٹاپ 150 اتھلیٹس نے شرکت کی ،خواتین کی دس کلو میٹر دور میں واپڈا کی فرحت بانو نے جیت لی ،واپڈا کی ہی ماریہ بی بی دوسرے اور آرمی کی رابیلہ فاروق نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی ،مردوں کی دس کلومیٹر دور بھی واپڈا کے سہیل عامر نے جیت لی ،آرمی کے حسین اور محمد نوید کی بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرلی ،8کلو میٹر مردوں کی دوڑ میں بھی واپڈا کے عامر عباس فاتح رہے ،فیصل آباد کے وقاص دوسرے اور پنجاب کے مل حمد عرفان تیسرے نمبر پر رہے ،خواتین کی چھ کلو میٹر دوڑ میں آرمی کی سانیہہ پہلے نمبر پر رہیں ،اسلام آباد کی آمنہ دوسرے اور گجر خان سے خدیجہ نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی ،صدر پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن جنرل اکرم ساہی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے،ڈائیریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ کرنل آصف زماں بھی اس موقع پر موجود تھے
وقت اشاعت : 05/12/2021 - 14:40:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :