برطانیہ اور کینیڈا نے بھی بیجنگ سرمائی اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کردیا

جمعرات 9 دسمبر 2021 13:38

برطانیہ اور کینیڈا نے بھی بیجنگ سرمائی اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کردیا
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2021ء) امریکا،آسٹریلیا کے بعد برطانیہ اور کینیڈا نے بھی بیجنگ سرمائی اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کیلئے کسی وزیر کو نہیں بھیجا جائے گا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈوکا کہنا تھا کہ کینیڈا بھی بیجنگ سرمائی اولمپکس میں شرکت کیلئے کسی عہدیدار کو نہیں بھیجے گا۔واضح رہے کہ امریکا نے گزشتہ دنوں چین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پربیجنگ سرمائی اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔بیجنگ میں سرمائی اولمپکس اگلے سال فروری میں ہونے ہیں۔
وقت اشاعت : 09/12/2021 - 13:38:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :