پہلا آل کوئٹہ بابر زمان میموریل ہاکی ٹورنامنٹ ، دوسرے راؤنڈ کے دو میچ کھیلے گئے

منگل 2 ستمبر 2014 21:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2ستمبر۔2014ء ) کوئٹہ ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن اور پوسٹل ہاکی کلب کوئٹہ کے زیر اہتمام پہلا آل کوئٹہ بابر زمان میموریل ہاکی ٹورنامنٹ 2014 کے سلسلے میں دوسرے راؤنڈ کے دو میچ کھیلے ، پہلا میچ برنی ہاکی کلب کوئٹہ اور مون اسٹار ہاکی کلب کے مابین کھیلا گیا۔ جو کہ برنی ہاکی کلب نے صفر کے مقابلے میں 11گول سے جیت کر ٹاپ 6راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا، پہلے ہاف کے اختتام پر برنی ہاکی کلب کو 6صفر کی برتری حاصل رہی جبکہ دوسرے ہاف میں برنی ہاکی کلب نے مزید 5گول سکور کئے۔

برنی ہاکی کلب کی جانب سے عمران نے 4گول، قاسم نے 3گول جبکہ وارث، فیصل ، امجد اور غلام حسین نے ایک ایک گول کیا، اس طرح برنی ہاکی کلب کوئٹہ نے یہ میچ صفر کے مقابلے میں 11گول سے جیت لیا، ٹورنامنٹ کے سلسلے میں دوسرا میچ ینگ نعیم ہاکی کلب اور نعیم ہاکی کلب کے مابین کھیلا گیا۔

(جاری ہے)

جو نعیم ہاکی کلب نے صفر کے مقابلے میں 6گول سے جیت لیاکر ٹاپ 6راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا، پہلے ہاف کے اختتام پر نعیم ہاکی کلب کوئٹہ کو چار صفر کی برتری حاصل رہی۔

دوسرے ہاف میں نعیم ہاکی کلب کوئٹہ نے مزید دو گول سکور کئے، نعیم ہاکی کلب کی جانب سے شاہد اور مراد نے دو دو گول جبکہ عامر اور سلیم جونئیر نے ایک ایک گول کئے،جیوری میں سید خورشید شاہ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ، عبدالرحیم درانی، محمد احسن، محمد شکیل جبکہ ایمپائرنگ کے فرائض کامران صابر،محمد علی، ریزرو ایمپائر قاضی فیاض سرانجام دئیے، آج بروز بدھ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ ساڑھے تین بجے ینگ کوئٹہ ہاکی کلب اور القریش کی کلب ، دوسرا میچ کوئٹہ یوتھ ہاکی کلب اور المنان ہاکی کلب کے مابین پانچ بجے کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 02/09/2014 - 21:06:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :