شعیب اختر کی اہلیہ بی اے میں فیل ہوگئیں

جمعرات 4 ستمبر 2014 12:44

شعیب اختر کی اہلیہ بی اے میں فیل ہوگئیں

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4ستمبر 2014ء) سابق پاکستانی فاسٹ بائولر شعیب اختر کی اہلیہ بی اے انگلش لٹریچر کے مضمون میں فیل ہو گئیں۔ ذرائع کے مطابق ہری پور کی رہائشی رباب مشتاق نے قریباً تین ماہ قبل ہری پور یونیورسٹی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے بی اے پارٹ فرسٹ اینول 2014ء کے امتحان میں بطور پرائیویٹ امیدوار حصہ لیا جس کے نتائج کا اعلان یونیورسٹی نے گذشتہ روز کردیا۔

(جاری ہے)

ذرائع سے حاصل معلومات کے مطابق رباب مشتاق جو اب رباب شعیب اختر ہیں، نے اسلامیات لازمی میں42، انگلش لازمی میں 33 اور اسلامیات اختیاری میں 44 نمبر حاصل کیے تاہم وہ انگلش لٹریچر میں صرف چار نمبر ہی حاصل کرسکیں۔

وقت اشاعت : 04/09/2014 - 12:44:10