شدید مون سون بارشیں، لاہور ریس کلب میں یوم دفاع کپس ریس مقابلے ملتوی

جمعہ 5 ستمبر 2014 20:07

لاہور، اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5ستمبر 2014ء) ملک بھر میں بالخصوص صوبہ پنجاب میں شدیدمون سون بارشوں اور سیلاب کی بدولت لاہور ریس کلب میں یوم دفاع کپس ریس مقابلوں کو ملتوی کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری لاہور ریس کلب کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شدید بارشوں کی وجہ سے آج چھ ستمبر کو یوم دفاع کے موقع پر لاہور ریس کلب میں منعقد ہونیوالے ریس مقابلوں کو ملتوی کردیاگیاہے ۔ نئی تاریخ کا اعلان ٹریک کی صورتحال کا معائنہ کرنے کے بعد کیا جائے گا ۔ بارشوں کی صورتحال کی وجہ سے مزید اعلان سامنے آنے تک مقابلے ملتوی کئے جارہے ہیں.

وقت اشاعت : 05/09/2014 - 20:07:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :