نیشنل رینکنگ ٹورنامنٹ کے فائنل میں جیت کے قریب پہنچ کر انجرڈ ہونے کا بہت افسوس ہے، ماحور شہزاد

ایک ماہ کے اندر دوبارہ ایکشن میں ہوں گی، رواں برس اچھا پرفارم کر کے اپنی عالمی رینکنگ کو بہتر بنانا ہے، بیان

بدھ 5 جنوری 2022 15:43

نیشنل رینکنگ ٹورنامنٹ کے فائنل میں جیت کے قریب پہنچ کر انجرڈ ہونے کا بہت افسوس ہے، ماحور شہزاد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2022ء) پاکستان نمبر ون بیڈ منٹن پلیئر ماحور شہزاد نے کہا ہے کہ نیشنل رینکنگ ٹورنامنٹ کے فائنل میں جیت کے قریب پہنچ کر انجرڈ ہونے کا بہت افسوس ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں ماحور شہزاد نے کہا کہ برتری کے باوجود ہیم اسٹرنگ انجری کے باعث ٹرافی نہ مل سکی، دو تین روز میں نے بڑے افسوس میں گزارے کہ جیت کے قریب ہوکر انجری ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ ایک ماہ کے اندر دوبارہ ایکشن میں ہوں گی، رواں برس اچھا پرفارم کر کے اپنی عالمی رینکنگ کو بہتر بنانا ہے اور کامن ویلتھ اور ایشین گیمز میں بہتر کارکردگی کا ہدف ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں بیڈمنٹن کا ٹیلنٹ بڑھ رہا ہے، الجا طارق اچھا کھیل رہی ہیں، اولمپکس 2024ء میں براہ راست کوالیفائی کرنے کی خواہش ہے۔
وقت اشاعت : 05/01/2022 - 15:43:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :