لاہور لائنز نے ورلڈ کبڈی لیگ میں اپنی پوزیشن مستحکم کرلی،8پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر ہے،

سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیم لاہور لائنز نے اپنے پہلے تینوں میچز میں مسلسل کامیابی حاصل کی، پانچویں میچ میں لدھیانہ میں یویوٹائیگرز کو بھی شکست دی

منگل 9 ستمبر 2014 22:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9ستمبر 2014ء ) سپورٹس بورڈ پنجاب کی کبڈی ٹیم لاہور لائنز نے ورلڈ کبڈی لیگ میں اپنی پوزیشن مستحکم کرلی ہے، پوائنٹس کے اعتبار سے اس کی پوزیشن لیگ میں دوسری ہے،لیگ میں اب تک تمام ٹیمیں 5،5میچ کھیل چکی ہے، لاہور لائنز نے اپنے پہلے تینوں میچز مسلسل جیتے جبکہ چوتھے میچ میں خالصہ واریئرز سے شکست کھائی، اب پانچویں میچ میں لاہور لائنز نے لدھیانہ میں یویو ٹائیگرز کو شکست دیکر ایک بار پھر لیگ میں اپنی پوزیشن کو مستحکم کرلیا ہے۔

لاہور لائنز اس وقت 8 پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پرہے۔ لاہور لائنز لیگ کی ہارٹ فیورٹ ٹیم بن چکی ہے۔ کھلاڑیوں کے شاندار کھیل کو بہت پسند کیا جا رہا ہے، شفیق چشتی اور اکمل شہزاد ڈوگر لیگ کے فیورٹ ترین کھلاڑی ہیں، ان کے کھیل پر شائقین بھرپور داد دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

شفیق چشتی اور اکمل شہزاد ڈوگر کے ریڈز نے شائقین کے دل جیت لیتے ہیں۔ شفیق چشتی نے پانچویں میچ میں کل 30ریڈ کئے جن میں سے انہوں نے 29میں کامیابی حاصل کی، اسی طرح اکمل شہزاد ڈوگر نے بھی مخالف ٹیم پر 22حملے کئے جو کہ تمام کے تمام کامیاب رہے۔

دونوں کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔لاہور لائنز کے کھلاڑی پر عزم ہے کہ لیگ میں فتح ان کی ہی ہوگی۔لیگ کی پوائنٹس پوزیشن اس طرح ہے، خالصہ واریئرز 9پوائنٹس کیساتھ پہلے، لاہور لائنز 8پوائنٹس کیساتھ دوسرے، یونائیٹڈ سنگھز اور یو یو ٹائیگرز 6،6پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، پنجاب تھنڈر کے5جبکہ رائلز کنگز، کیلیفورینا ایگلز اور وینکوور لائنز کے 2،2پوائنٹس ہیں۔

وقت اشاعت : 09/09/2014 - 22:32:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :