کراچی، عبدالمجیدخان فٹبال‘ گلشن سوکراورنارتھ برادرز فتح سے ہمکنار

بدھ 10 ستمبر 2014 17:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10ستمبر۔2014ء) ڈی ایف اے کراچی سینٹرل کی زیر نگرانی اورایف سی روورز کے تعاون سے عبدالله ہارون فٹبال اسٹیڈیم (کھجی گراوٴنڈ) گلبہار پر جاری آل کراچی عبدالمجید خان میموریل فٹبال ٹورنامنٹ 2014میں مزید دو میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ گلشن سوکر ایف سی نے شاندار مقابلے کے بعد کیماڑی یونین کو سید انس افضل کے واحد اور فیصلہ کن گول کی بدولت 1-0سے شکست دے کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

گولڈن اسٹار ایف سی کے زیر اہتمام کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں بھی سنسنی خیز مقابلہ شائقین کی توجہ کا مرکز بنا جب نارتھ برادرز (سینٹرل) نے شہید ملت ایف سی کورنگی کو ٹائی بریکر پر 4-3سے زیر کیا۔ مقررہ وقت میں کسی بھی ٹیم کو برتری حاصل نہ ہوسکی اور مقابلہ 0-0سے برابر رہا۔ ریفری مطاہر حسین، محمد فاروق، محمد اسلم، عبدالروٴف جبکہ میچ کمشنر خالد مجید اور عبدالکریم تھے۔ آج (جمعرات) اصلاح بلوچ اولڈ گولیمار کا سامنا شاہ فیصل ناظم آباد جبکہ (جمعہ) کو لیاری ککرز اور الشہباز کورنگی کے مابین مقابلہ ہوگا۔

وقت اشاعت : 10/09/2014 - 17:19:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :