آل کراچی ہارون شہید فٹ بال ٹورنامنٹ میں ڈرگ روڈ یونین اور کوہاٹ اسپورٹس کی کامیابی

بدھ 10 ستمبر 2014 17:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10ستمبر۔2014ء) رحیم محمڈن اور ہزارہ محمڈن کے زیر اہتمام شاہ فیصل کالونی فٹ بال اسٹیڈیم پر جاری آل کراچی ہارون شہید فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کے فیصلے ہوگئے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں سابق ڈسٹرکٹ ایسٹ چمپئن ڈرگ روڈ یونین نے مد مقابل محمد آباد محمڈن کو 3-0کے مارجن سے شکست دیدی ،کھیل کے دوران پہلے ہاف میں فاتح ٹیم کو حسان کے گول کی بدولت 1-0کی برتری حاصل تھی تاہم دوسرے ہاف میں احسان اور قادر نے مزید دو گول کرکے مقابلہ 3-0کردیا محمود آباد محمڈن کی ٹیم کوئی بھی گول اسکور کرنے میں کامیابی حاصل نہ کرسکی ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل کوہاٹ اسپورٹس شاہ فیصل ٹاؤن نے ینگ سوشل فٹ بال کلب کورنگی کو 4-1سے زیر کردیا کوہاٹ اسپورٹس کی جانب سے تنویر نے دو جبکہ مظہر جمال اور طارق نے ایک ایک گول اسکور کیا ،ینگ سوشل فٹ بال کلب کورنگی کا واحد گول محمد سلیم نے کیا ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ان میچوں کو ریفریز عمر بلوچ ،جاوید بنگش ،سلیم شاہ،واجد اور پرویز گل نے سپروائز کیا جبکہ میچ کمشنر اور میڈیا کوارڈینٹر کے فرائض محمد اقبال اور شیر افضل نے انجام دیئے ۔

وقت اشاعت : 10/09/2014 - 17:19:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :