میرا دعویٰ ہے سعید اجمل کا معاملہ اتنا بڑا ایشو نہیں ہے، سب کو سپورٹ دینی چاہیے‘ ثقلین مشتاق،مقابلہ کرنے والا کھلاڑی ہے ، سرخرو ہوگا، صرف پاکستان ہی نہیں کرکٹ کا اثاثہ ہے‘ سابق سپنر

جمعرات 11 ستمبر 2014 20:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) سعید اجمل کا باؤلنگ ایکشن درست کرانے کی حامی بھرنے والے سابق سپنر ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ میرا دعویٰ ہے کہ یہ اتنا بڑا ایشو نہیں ہونا چاہیے ، سعید اجمل بڑا کھلاڑی ہے اور وہ اس چیلنج کا مقابلہ کرے گا اور سرخرو ہو کر نکلے گا ، بعض اوقات ٹیکنیکل معاملے کا جسمانی اور ذہنی تعلق بھی ہوتا ہے ۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ثقلین مشتاق نے کہا کہ ابھی تک سعید اجمل سے بات نہیں ہوئی البتہ بورڈ کے کسی عہدیدار نے بات کی تھی ۔

(جاری ہے)

سعید اجمل ایک بڑا کھلاڑی ہے وہ اس چیلنج کا سامنا کرے اور اسے کرنا بھی پڑے گا اور وہ اس سے بھی نکل بھی آئے گا ۔ انہوں نے کہا کہ بعض اوقات ٹیکنکل معاملے کا جسمانی اور ذہن سے بھی تعلق ہوتا ہے اور آپ ایک چیز کو چھیڑتے ہیں تو پانچ چیزیں سامنے آجاتی ہیں ۔

لیکن اس ایشو سے نکلنا نا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعید اجمل مقابلہ کرنے والا کھلاڑی ہے اور سب کو اسے سپورٹ دینی چاہیے ۔ سعید اجمل صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ کرکٹ کا اثاثہ ہے ۔ ثقلین مشتاق نے کہا کہ سعید اجمل اس سے پہلے بھی حادثے کے حوالے سے آئی سی سی کے سامنے نقطہ رکھ چکا ہے اور میرے خیال میں سعید اجمل کا خم 15ڈگری میں آتا ہے۔

وقت اشاعت : 11/09/2014 - 20:45:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :