فٹبال فیڈریشن کے ہیڈ آفس کو سرکاری دفتر میں تبدیل کرنے سے متعلق سوشل میڈیا پر تصاویر گردش کر نے لگیں

جمعہ 14 جنوری 2022 22:58

فٹبال فیڈریشن کے ہیڈ آفس کو سرکاری دفتر میں تبدیل کرنے سے متعلق سوشل میڈیا پر تصاویر گردش کر نے لگیں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2022ء) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ہیڈ آفس کو سرکاری دفتر میں تبدیل کرنے سے متعلق سوشل میڈیا پر تصاویر گردش کر نے لگیں ۔پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے سربراہ ہارون ملک نے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور لکھا کہ کل کا فیفا ہاؤس، آج کا گورنمنٹ آفس۔

(جاری ہے)

ہارون ملک نے لکھا کہ معاملے پر حکومت کے فوری ایکشن کی ضرورت ہے۔

انہوں نے پوچھا کہ حکومت نے نومبر میں فیفا ہاؤس کا قبضہ لیا، پی ایف ایف کو حوالگی میں تاخیر کیوں ہارون ملک کی شیئر کردہ تصاویر میں فیفا آفس میں ریونیو افسران کی تختیاں لگی ہوئی ہیں۔یاد رہے کہ فیفا ہاؤس پر گزشتہ سال مارچ میں اشفاق گروپ نے قبضہ کیا تھا، اشفاق گروپ کے قبضے کے بعد فیفا نے دفاتر کی واپسی تک پاکستان کی رکنیت معطل کر دی تھی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/01/2022 - 22:58:05

Your Thoughts and Comments