سیکرٹری سپورٹس کا پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس وٹینس کورٹ کا دورہ،سہولیات کا جائزہ لیا، زیرتعمیرٹینس کورٹس کا بھی معائنہ

پیر 17 جنوری 2022 17:29

سیکرٹری سپورٹس کا پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس وٹینس کورٹ کا دورہ،سہولیات کا جائزہ لیا، زیرتعمیرٹینس کورٹس کا بھی معائنہ
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 جنوری 2022ء) سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرزپنجاب نورالامین مینگل نے پیر کے روز نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں سٹیٹ آف دی آرٹ پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس، سٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس کورٹ اور زیر تعمیر 6پریکٹس ٹینس کورٹس کا معائنہ کیا،اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان، پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یو ندیم انور، ڈپٹی ڈائریکٹر سید عمیر حسن ودیگر بھی ہمراہ تھے، نورالامین مینگل نے سٹیٹ آف دی آرٹ پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس اور سٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس کورٹ میں سہولیات کا جائزہ لیا، بعدازاں انہوں نے زیر تعمیر چھ پریکٹس ٹینس کورٹس کا بھی معائنہ کیا اور تعمیراتی کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی،سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب  نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس کے فروغ کے لئے سپورٹس سہولیات کو مزید بہتر بنانا ہوگا، کھلاڑیوں کو ہر طرح سے سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ عالمی مقابلوں کے لئے تیاری کرسکیں، انہوں نے کہا کہ سپورٹس کلچر کو فروغ اور نوجوانوں کو سپورٹس کی جانب راغب کرنا ہمارا مشن ہے، جس کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں گے، ٹینس اکیڈمی کو  بھی فعال کیا جائے گا۔


وقت اشاعت : 17/01/2022 - 17:29:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :