بریڈ ہوج کا حسنین پر طنز کرنے والے ہینرکس پر پابندی لگانے کا مطالبہ

موئسز ہینریکس نے فیلڈ میں جو رویہ اختیار کیا ان پر پابندی لگنی چاہیے، انہوں نے کھیل کی روح کے منافی کام کیا: سابق آسٹریلین بلے باز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 21 جنوری 2022 11:25

بریڈ ہوج کا حسنین پر طنز کرنے والے ہینرکس پر پابندی لگانے کا مطالبہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 جنوری 2022ء ) سابق آسٹریلوی کرکٹر بریڈ ہوج نے محمد حسنین پر طنز کرنے والے موئسز ہینرکس پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

بگ بیش لیگ میچ میں پاکستانی پیسر کے جارحانہ باؤنسر پر آسٹریلوی بیٹر نے چکنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا تھا ’’اچھی تھرو کی ہے‘‘، بعد ازاں محمد حسنین کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہوگیا ، اس واقعے پر ردعمل میں 47 سالہ بریڈ ہوج نے کہا کہ موئسز ہینریکس نے فیلڈ میں جو رویہ اختیار کیا ان پر پابندی لگنی چاہیے۔

انہوں نے کھیل کی روح کے منافی کام کیا۔ سوشل میڈیا پر آسٹریلوی بیٹر کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ان پر پابندی لگانے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے، دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے کھلاڑی کی جانب اس بدتمیزی پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے البتہ یہ ضرور کہا کہ محمد حسنین کے لاہور میں ہونے والے بائیومکینکس ٹیسٹ کی رپورٹ کا جائزہ لیں گے۔                                                                                                                   
وقت اشاعت : 21/01/2022 - 11:25:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :