نسلی امتیاز کے الزامات، جنوبی افریقن کوچ کو انضباطی کارروائی کا سامنا

مارک باؤچر اس کارروائی کے دوران پروٹیز ٹیم کے کوچ کے عہدے پر قائم رہیں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 21 جنوری 2022 12:50

نسلی امتیاز کے الزامات، جنوبی افریقن کوچ کو انضباطی کارروائی کا سامنا
کیپ ٹائون (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 جنوری 2022ء )  جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک باؤچر پر سنگین غفلت برتنے کے الزامات لگائے گئے ہیں اور انہیں انضباطی کارروائی کا سامنا ہے۔ 45 سالہ سابق پروٹیز ٹیسٹ وکٹ کیپر مارک باؤچر کا نام ’سوشل جسٹس اینڈ نیشنل بلڈنگ‘ کی ایک رپورٹ میں آیا تھا جس میں ان پر نسلی امتیاز برتنے کے الزامات لگائے گئے تھے۔

جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے انضاطی کارروائی کےلیے کونسل ایڈووکیٹ ٹیری موتاو کو نامزد کیا ہے اور وہ اس کیس کی سماعت کریں گے۔ مارک باؤچر اس کارروائی کے دوران اپنے عہدے پر قائم رہیں گے اور ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔ جمعرات کو جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے ایک بیان میں کہا کہ ’مارک باؤچر سے 26 جنوری کو ملیں گے جس میں اگلی کارروائی کا شیڈول طے کیا جائے گا، یہ کارروائی سوشل جسٹس اینڈ نیشنل بلڈنگ کی رپورٹ کے بعد کی جا رہی ہے جس میں کئی افراد کے ساتھ نسلی امتیاز اور تعصب برتنے کے الزامات لگائے گئے تھے۔

(جاری ہے)

یہ الزامات سابق کھلاڑی پال ایڈم کی طرف سے مارک باؤچر پر لگائے گئے تھے‘۔ بیان میں کہا گیا کہ ’مارک باؤچر کو سنگین برتنے کے الزامات کا سامنا ہے اور ہو سکتا ہے کہ وہ اپنے عہدے پر نہ رہیں اس لیے ضروری ہے کہ آزاد پینل انکوائری کرے‘۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقہ میں نسلی امتیاز ایک حساس معاملہ ہے، سیاہ فام امیدواروں کی جگہ سفید فام سابق کپتان گریم سمتھ اور مارک باؤچر کی تعیناتی 2019ء سے متنازع رہی ہے۔
وقت اشاعت : 21/01/2022 - 12:50:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :