لاہور لائنز ورلڈ کبڈی لیگ کے چوتھے راوٴنڈ میں شرکت کیلئے بھارت روانہ،

ہمارے کھلاڑی مخالف ٹیموں کی خامیوں اورخوبیوں سے واقف ہو چکے ہیں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور

جمعرات 18 ستمبر 2014 18:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر 2014ء) سپورٹس بورڈ پنجاب کی کبڈی ٹیم لاہور لائنز ورلڈ کبڈی لیگ کے چوتھے راوٴنڈ میں شرکت کیلئے بھارت روانہ ہو گئی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے ٹیم کو روانہ کیا لاہور لائنز چوتھے راوٴنڈ میں دو میچ کھیلے گی اور دونوں میچ جالندھر کے ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے پہلے میچ میں 19ستمبر کو لاہور لائنز کامقابلہ کیلی فورنیا ایگلز سے ہوگا جبکہ اگلے روزوینکوورلائنز کی ٹیم ان کے مدمقابل ہو گی۔

ٹیم کی روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انورکہا کہ لاہور لائنز کی ٹیم گذشتہ چند ہفتوں میں بھارت کے میدانوں میں کافی کبڈی کھیل چکی ہے جس کے نتیجے میں اب ہمارے کھلاڑی بھارتی آب وہوا اور مخالف ٹیموں کی خامیوں اور خوبیوں سے بھی بخوبی واقف ہو چکے ہیں، آنیوالے میچوں میں ہمارے کھلاڑیوں کو اس چیز کا بہت فائدہ ہوگا اور وہ بہتر انداز میں اپنے مخالفین کے حملوں کا جواب دے سکیں گے۔

(جاری ہے)

عثمان انور نے مزید کہا کہ گذشتہ چند برسوں میں پاکستان کی کبڈی ٹیم خاصی مصروف رہی ہے اور دنیا میں کے مختلف حصوں میں اس نے کامیابی کے جھنڈے گاڑھے ہیں حتٰی کے کھیلوں کے حلقوں میں اب کبڈی کا شمارپاکستان کے نمایاں کھیلوں میں ہونے لگاہے ،انہوں نے امید ظاہر کی کہ جس طرح لاہور لائنز کی کبڈی ٹیم ورلڈکبڈی لیگ جیسے بڑے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اس طرح مستقبل میں بھی قومی کبڈی ٹیم مادروطن کے لئے بہت سی فتوحات اور اعزازات حاصل کرے گی۔

وقت اشاعت : 18/09/2014 - 18:41:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :