17 ایشین گیمز مینز فیلڈ ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو یکطرفہ مقابلے میں 14-0 گول سے شکست دیدی ،

کپتان محمد عمران اور عمر بھٹہ نے چار، چار محمد عرفان اور محمد رضوان سینئر نے دو، دو گول سکورز کئے

ہفتہ 20 ستمبر 2014 20:08

انچیون(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء) 17 ایشین گیمز مینز فیلڈ ہاکی ایونٹ میں دفاعی چیمپئن پاکستان نے سری لنکا کو یکطرفہ مقابلے میں 14-0 گول سے شکست دیدی محمد عمران اور عمر بھٹہ نے 4، 4 گول سکور کر کے ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

انچیون، جنوبی کوریا میں جاری میگا گیمز میں ہفتہ کو کھیلے گئے مینز فیلڈ ہاکی ایونٹ کے گروپ بی کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے تھا، پاکستانی ٹیم نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کمزور سری لنکن ٹیم کو با آسانی 14-0 گول کے بھاری مارجن سے شکست دیکر جاندار آغاز کیا۔

چار کوارٹرز پر مشتمل میچ میں گرین شرٹس شروع سے حریف ٹیم پر چھائی رہی اور اس نے مخالف ٹیم کو ایک بھی گول سکور کرنے کا موقع نہ دیا۔ کپتان محمد عمران اور عمر بھٹہ نے چار، چار محمد عرفان اور محمد رضوان سینئر نے دو، دو گول سکورز کئے۔

وقت اشاعت : 20/09/2014 - 20:08:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :