پی ایس ایف جونیئر سکواش سرکٹ ون ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا

منگل 8 مارچ 2022 00:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2022ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام پی ایس ایف جونیئر سکواش سرکٹ ون ٹورنامنٹ مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا ،مہمان خصوصی پاکستان سکواش فیڈریشن کے سنیئر نائب صدر ائیر مارشل عامر مسعود نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان اور صدر پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے صدرنور الا امین بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

بوائز انڈر 11کے فائنل میں سندھ حذیفہ شاہد نے پی اے ایف کے محمد فواد کو 11-2، 11-3 اور 11-3 سے شکست دے دی،بوائز انڈر 13 کے فائنل میں پی اے ایف کے نعمان خان نے پی اے ایف کے ریحان عالمگیر 11-6،11-5 اور11-7 سے ہرا دیا،بوائز انڈر 15 کے فائنل میں آرمی کے اذان علی نے پی اے ایف کے ابراہیم زیب کو 9-11، 13-1، 11-3 اور 11-4 سے ہرا دیا۔ پی اے ایف کے عبداللہ نواز نیپنجاب کے زین انور کو 11-5، 11-1 اور 12-10 سے ہرادیا۔بوائز انڈر 19 کے فائنل میں پنجاب کے اشاب عرفان نے پی اے ایف کے محمد عماد کو 11-3 ،6-11،10-12، 11- 6 اور 11-5 سے ہرا دیا۔گرلز انڈر 19 کے فائنل خیبر پختونخوا کی ثناء بہادر نے سندھ کی مریم ملک 11-7، 9-11، 11-7 اور11-3 سے ہرا دیا۔
وقت اشاعت : 08/03/2022 - 00:07:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :